| بے فکری میں گزرا ہوتا کوئ لمحہ ایسا ہوتا |
| سب ہیں جیسے ویسا ہوتا میں بھی کتنا اچھا ہوتا |
| مٹی کنکر باغ و بن ان میں کھیلا مہکا سب کا بچپن |
| کھیل کھلونے کھیلے ہوتے بچپن میں نے جانا ہوتا |
| گرتے پڑتے دوڑ لگاتے رندوں کو شرمندہ کرتے |
| گلیوں گلیوں جھومتے گاتے جی بھی میرا بہلا ہوتا |
| سہما سہما رہتا تھا میں سہما ہی کیوں رہتا ہوں میں |
| بھوت پشاج تو وہم ہیں سارے یہ بھی میں نےسمجھا ہوتا |
| دل کی دل میں رکھتا ہوں میں اکثر ہی چپ رہتا ہوں میں |
| دل کی آہوں کو نغموں میں کاش کبھی تو لکھا ہوتا |
| نظمیں میری ہیں آئینہ ان کی کایا میرے جیسی |
| میرے بکھرنے سے پہلے تم نے مجھ کو دیکھا ہوتا |
معلومات