اے مرے آشنا کہاں ہے تو |
عید ہو جائے آ کہاں ہے تو |
کچھ گلے شکوے باقی رہتے ہیں |
اے سخن آشنا کہاں ہے تو |
ایک مدت سے ہجر طاری ہے |
وصل کے دیوتا کہاں ہے تو |
ڈوب جاۓ نہ آس کا سورج |
ہو نہ جاۓ خطا کہاں ہے تو |
ہجر کے دن کٹے نہیں کٹتے |
زندگی غم زدہ کہاں ہے تو |
جی نہیں سکتا میں بنا تیرے |
ہو گیا فیصلہ کہاں ہے تو |
ڈوب جاۓ نہ آس کا سورج |
ہو نہ جاۓ خطا کہاں ہے تو |
ہجر کے دن کٹے نہیں کٹتے |
زندگی غم زدہ کہاں ہے تو |
در کھلا دیکھ کر گدا گر نے |
دی صدا جا بجا کہاں ہے تو |
مانگتے مانگتے تجھے رب سے |
ہو نہ جاؤں فنا کہاں ہے تو |
زندگی بوجھ ہے بنا تیرے |
ہو گئی انتہا کہاں ہے تو |
بجھ نہ جائے چراغ الفت کا |
آ بھی جا دلربا کہاں ہے تو |
ہجر کی رنجشیں مٹانی ہیں |
منتظر ہوں ترا کہاں ہے تو |
ڈوب جائے نہ یہ سفینہ بھی |
اے مرے ناخدا کہاں ہے تو |
ہجر کی رات ہے کٹھن سید |
مل بھی جا کج ادا کہاں ہے تو |
معلومات