| دکھاوے کی عبادت اور ہوگی |
| کرو دل سے محبت اور ہوگی |
| کوئی درویش کہتا جا رہا تھا |
| جڑا رہنے سے چاہت اور ہوگی |
| امیرِ شہر کے کاغذ قلم سے |
| امانت میں خیانت اور ہوگی |
| وفا کے نام پر جتنا لٹاؤ تم |
| خدا نے چاہا برکت اور ہوگی |
| کسی کا دل دکھاؤ گے اگر تُم |
| قیامت میں قیامت اور ہوگی |
| ہوس کے پر کترنے ہیں ضروری |
| اُڑانوں میں سہولت اور ہوگی |
| ہو شاعر دردِ دل صبر و قناعت |
| تو قَرْیَہِ جاں میں راحت اور ہوگی |
معلومات