| تمہارا ذکر بھی ہے اک عبادت یا محمدؐ! |
| تمہاری ہم پہ واجب ہے اطاعت یا محمدؐ! |
| ہمیں عصیان کے کالے اندھیرے چاٹ جاتے |
| نہ ہوتی گر تمہاری ہم پہ شفقت یا محمدؐ! |
| مرے بگڑے ہوئے سب کام بن جاتے ہیں فوراً |
| کروں اسمِ مبارک جو تلاوت "یا محمدؐ!" |
| تمہاری آل سے ہو بُغض اور تم سے عقیدت |
| ہماری ایسے لوگوں پر ہے لعنت یا محمدؐ! |
معلومات