وقت کو بدلنے میں, دیر کتنی لگتی ہے |
اک چراغ جلنے میں, دیر کتنی لگتی ہے |
تُجھ کو زُعم ہے اپنے، حسن پر بُہَت, لیکن |
دلکشی کو ڈَھلنے میں، دیر کتنی لگتی ہے |
اس مُسابَقَت میں ہم, گِر کبھی گئے تو کیا |
گِر کے پھر سنبھلنے میں، دیر کتنی لگتی ہے |
عاشِقی کے دعوؤں کو، سچ بھی مان لیں، پھر بھی |
راستہ بدلنے میں، دیر کتنی لگتی ہے |
سر اُٹھائے پھرتا ہے، کیوں تو فانی دنیا میں |
سانس کے نکلنے میں، دیر کتنی لگتی ہے |
بے وفا ہے وہ، مانا، پر وہ لوٹ آئے تو |
زین، دل پگلنے میں، دیر کتنی لگتی ہے |
معلومات