عکس دل پر اتارنا ہے ابھی
اپنا چہرہ سنوارنا ہے ابھی
ایک عرصہ گزار آئے ہیں
ایک لمحہ گزارنا ہے ابھی
زندگی مشکلوں سے جیتا ہوں
اور سہولت سے ہارنا ہے ابھی
زندگی بھر جسے پکارا ہے
اس نے مجھکو پکارنا ہے ابھی
کوئی  رَدِّ بَلَا کا اسم ہوں امر
سر کا صدقہ اتارنا ہے ابھی

0
67