ذروں کو مہر و مہ بنا یا آپؐ نے
بندوں کو بھی رب سے ملایا آپؐ نے
روحانی وہ اسرار جو پردے میں تھے
ان سے بھی پردے کو ہٹا یا آپؐ نے
یہ جو بھرا ہے سب دلوں میں اب تک بھی
ذوقِ یقیں بھی تو عطا کیا آپؐ نے
نا صرف قرآں ہی سکھا یا آپؐ نے
زندہ خدا بھی تو دکھا یا آپؐ نے
مفلس کو سینے سے لگایا آپؐ نے
اور روتے ہو ئے کو ہنسایا آپؐ نے
جی صِبْغَتُ اللہ کے بھی مَظْہَر آپؐ ہیں
یہ عشق کرنا بھی سکھایا آپؐ نے
ہر شرک کو ملا دیا تھا مٹی میں
کعبہ سے ہر بت کو ہٹایا آپؐ نے
بنجر زمیں تھی جو دلوں کی اس کو بھی
سر سبز ہاں گلشن بنایا آپؐ نے

0
57