| مرے مرشد نے مجھ سے یہ کہا تھا تم |
| حفاظت کے لئے اپنی |
| سمجھ کر پڑھ کے چاروں قل |
| انہیں سینے پہ اپنے پھونک دینا جب |
| نظر آئے دُھواں کوئی |
| کہیں جلنے کی بُو آئے |
| سمجھ لینا |
| حفاظت کی ضرورت بڑھ گئی ہے اب |
| نظر تم پر حسد کی پڑ گئی ہے اب |
| تو پڑھنا آیت الکرسی |
| اسے پھر پھونک لینا اپنے ہاتھوں پر |
| انہی ہاتھوں کو تم اپنے |
| بدن پر پھیر لینا پھر دعا کرنا |
| خدا تم کو رکھے اپنی اماں میں اور |
| شریروں سے بچائے ہر قدم پر ہی |
| خدا رکھے حفاظت میں ہمیشہ میرے مرشد کو |
| اسے عمرِ خضر دے کام کرنے کو |
معلومات