اللہ ہے لا شریک، کوئی اس میں ضم نہیں
توحید گر نہیں ہے تو دین و دھرم نہیں
اللہ کے سوا کوئی حاجت روا نہیں
مانگے ہے غیر سے جو وہ مشرک سے کم نہیں
در در پہ جا کے سر کو جھکاتا ہے اپنے تو
اللہ کے حضور ہی سر تیرا خم نہیں
اللہ ہے زبان پہ ، دل میں صنم کدہ
قول و قرار ، ظاہر و باطن بہم نہیں
اللہ ہی ہے سحاب کا مشکل کُشا فقط
مشکل کو میری ٹال دیں غیروں میں دم نہیں

12