بن ترے مجھ کو کیا لگ رہی ہے
زندگی اک سزا لگ رہی ہے
بے وفا کو جو میں نے تھا چاہا
بس یہی اک خطا لگ رہی ہے
جان کر ہم شفا جس کو لائے
اب وہی اک وبا لگ رہی ہے
جس کی خاطر تھے ہم سب سے روٹھے
اب وہی اک خفا لگ رہی ہے
پو چھو نا اب مرے دل کی حالت
دل کی حالت بجا لگ رہی ہے

0
19