آپ جیسا بزم ہستی میں سخی کوئی نہیں |
انبیاء کی صف میں بھی ایسا نبی کوئی نہیں |
بے بہا آئے غنی آتے رہیں گے اور بھی |
با قسم میرے نبی جیسا غنی کوئی نہیں |
آپ کے دربار اقدس پر جو آۓ غمزدہ |
غمزدہ وللہ وہاں رہتا دکھی کوئی نہیں |
جس گلی سے جھولیاں بھر بھر کے آتے ہیں گدا |
اور کوئی دنیاں میں ایسی گلی کوئی نہیں |
عتیق آۓ سب سے آخر میں محمد مصطفی |
بعد ان کے باخدا ہو گا نبی کوئی نہیں |
معلومات