عرضِ مصنفیں ہے بشارت کو دیکھنا |
اشعار کی اے دوست مہارت کو دیکھنا |
کہتا ہوں عاجزی ء جسارت کو دیکھنا |
فیضانِ با ادب کی حرارت کو دیکھنا |
اب ٹھہرتی کہاں پہ ہے جا کر نظر مری |
الفاظ کے بیاں کی طہارت کو دیکھنا |
کتنا رواں ہے بحر میں میرا سخن ابھی |
امصار کی لڑی کو، عبارت کو دیکھنا |
میری محبتوں کا یہ مفہوم جانچ لے |
ڈوبا ہوں عشق میں مری غارت کو دیکھنا |
عنواں کا ربط دیکھ کے عشق و ادب ذرا |
کی داغ و میر پر جو سفارت کو دیکھنا |
ارشدؔ نشاط نغمۂ حسرت لیے ہوئے |
کس کی عنایتیں ہیں امارت کو دیکھنا |
مرزاخان ارشدؔ شمس آبادی |
معلومات