ہم بھی ہیں تیرے عاشق اتنا خیال رکھنا
اپنا یہی تعلّق ہم سے بحال رکھنا
------------
دنیا نہ دیکھ پائے کمزوریاں تمہاری
چہرے پہ اپنے یونہی جھوٹا ملال رکھنا
--------------
آئے نظر مہارت ہر کام سے تمہارے
دنیا میں جو بھی کرنا اس میں کمال رکھنا
----------
جاں جاتی ہے تو جائے ، پر سر نہ جھکنے پائے
ایمان کو ہمیشہ مثلِ بلال رکھنا
----------------
تم سے گناہ کوئی سرزد اگر کبھی ہو
اس پر نہ فخر کرنا دائم ملال رکھنا
------------
ارشد کی ساری باتیں جب لگ رہیں ہوں اچھی
کیسے زباں پہ ہو پھر ، ممکن سوال رکھنا
-----------------

0
108