خدائے پاک کا مظہر محمدِ عربی
کہ حق نمائی میں اکبر محمدِ عربی
خدا کے نور سے انور محمدِ عربی
"کرم کا مرکز و محور محمدِ عربی"
ہر اک نبی و ولی اپنی قوم سے بولے
ہے رہنما مرا رہبر محمدِ عربی
جہاں میں جتنے بھی قدسی خدا کیا پیدا
ہیں سب کے سب ترے نوکر محمدِ عربی
ذکؔی ہے نعت کی معراج جو کوئی کہہ دے
خدا کے بعد ہے برتر محمدِ عربی

0
2