عظمت میں فاطمؑہ کی جو اتری ہیں آیتیں
واجب ہے کرنا سجدہ بھی ایسی ہیں آیتیں
توحید کو عیاں بھی یوں کرتی ہیں آیتیں
قرآن بیٹے بیٹیاں ساری ہیں آیتیں
مخفی تھا نور ذاتِ مقدس کا اس لئے
زہراؑ پہ ربِ اولیٰ کو لکھنی ہیں آیتیں
اعجازِ کردگار ہے یہ اسمِ فاطمہؑ
فاطر ہے نورِ سیدہؑ کہتی ہیں آیتیں
اللہ نے بنایا اُنہیں فاطمہؑ کا باپ
صدرِ رسولؐ پر جبھی اتری ہیں آیتیں
الحمد ہو کہ سورۂِ والناس ہو جناب
مانوس سیدہؑ سے ہیں جتنی ہیں آیتیں
پھیلی ہوئی ہیں رونقیں نامِ بتولؑ سے
اطراف میں ثناء کی جو پھیلی ہیں آیتیں
فضہؑ سے جب کسی نے کیا ہے کوئی سوال
اس کے جواب میں وہ سناتی ہیں آیتیں
تعظیم میں نبی ہیں کھڑے اس لئے تمام
حجت ہیں ان پہ فاطمہؑ کہتی ہیں آیتیں
بنتِ نبیؐ کے دشمنوں تم پر تو صبح و شام
لعنت کا پھندا ڈال کے رکھتی ہیں آیتیں
صائب سخنوری کو نظر کس طرح لگے
تجھ کو حصارِ خاص میں رکھتی ہیں آیتیں۔

22