یہی تجھ سے دعا مولا ہمیں عظمت عطا کر دے
فدا ہم تجھ پہ ہو جائے وہ الفت عطا کر دے
قیامت تک نبی کی سنتیں پھیلائیں دنیا میں
ہمیں تو شاہ کشمیریؒ کی سی چاہت عطا کر دے
رشید احمدؒ سا تقوی کر عطا اور علم قاسمؒ سا
حکیم اشرفؒ کے جیسی تو ہمیں حکمت عطا کر دے
غریق عشق ہو جائے ہم مثل ذوالفقار احمد
ہمیں بھی انہی کی مانند تیری الفت عطا کر دے

0
9