| اہلِ غزہ پہ ظلم و ستم جب رواں ہوئے |
| آثار درد کے مرے دل سے عیاں ہوئے |
| اک آنسوؤں کا ابر سا آنکھوں پہ چھا گیا |
| جتنے خوشی کے خواب تھے سارے دھواں ہوئے |
| جب باغبان اپنی ہی عشرت میں کھو گئے |
| امت کے پھول تب سے سپردِ خزاں ہوئے |
| قابض یہ کفر قبلہ ء اول پہ ہو گیا |
| مسلم رہِ زوال پہ ایسے رواں ہوئے |
| مومن ہیں دیکھنے میں تو کافر عمل سے ہیں |
| اخلاق مومنوں سے اے مسلم کہاں ہوئے؟ |
| لب سل گئے ہیں لفظ نہیں دے رہے ہیں ساتھ |
| امت کے مجھ سے کب ہیں مصائب بیاں ہوئے |
معلومات