عشقِ نبی میں پیدا گر مخلصی ہو گی |
دل جاں فروزاں ہوں گے اک روشنی ہو گی |
نورِ مبیں نبی کو دل شاد یہ کرے |
جب آلِ پاک سے تیری دوستی ہو گی |
نامِ نبی سے کشتہ تیرے بنیں رقیب |
سمجھو کہ نور والوں سے دل لگی ہو گی |
راہِ نبی پہ آئے تیرے اگر قدم |
پھر معتبر اے بندے یہ بندگی ہو گی |
جب ہو گئے فناہ تم عشقِ نبی میں دل |
جانو کہ امر تیری یہ زندگی ہو گی |
وقتِ گراں سے یارو گزرو گے خیر سے |
یادِ نبی سے دل میں گر آشتی ہو گی |
محمود خیر والے ہیں آل کے غلام |
اُن کی قدر کو جانو اک روشنی ہو گی |
معلومات