جی نہیں لگتا کسی شے میں یہاں کوچ کریں |
مل ہی جائے گی کوئی جائے اماں کوچ کریں |
ڈھونڈ لیتے ہیں کوئی اور زمیں اپنے لیے ہم |
کھوج لیتے ہیں کوئی اور جہاں کوچ کریں |
عمر جب اپنے سہارے ہی بتانی ہے ہمیں |
فرق کیسا جو یہاں ہوں یا وہاں کوچ کریں |
اس طرف کوچ کریں امن کا دورہ ہو جہاں |
کسی آمر کا نہ ہو سکہ رواں کوچ کریں |
اس قدر غلبہِ تقلید کہ جینا ہے محال |
جس جگہ فکر کے قلزم ہوں عیاں کوچ کریں |
معلومات