| مجھ سے میرا جہان مت لیجے |
| یاد کا سائبان مت لیجے |
| نقد سودا ہے کیجئے لیکن |
| لیجیے دل، یہ جان مت لیجے |
| مان ہے آپ کی محبت پر |
| آپ مجھ سے یہ مان مت لیجے |
| قید کیجے نہ پَر کُتر یے آپ |
| طائروں کی اڑان مت لیجے |
| میں ہوں باغی میں سچ اُگل دوں گا |
| آپ میرا بیان مت لیجے |
| شوق سے کیجئے ستم لیکن |
| صبر کا امتحان مت لیجے |
| عقل تو واہمہ ہے خبطی کا |
| آپ مجھ سے گیان مت لیجے |
معلومات