| اک دن ایسا کر جاؤں گا |
| خاموشی سے مر جاؤں گا |
| جیون کی اِس جھیل میں بہہ کر |
| میں بھی پار اتر جاؤں گا |
| پھر نہ مجھ کو ڈھونڈ سکو گے |
| لوٹ کے جب میں "گھر" جاؤں گا |
| رہتی دنیا یاد کرے گی |
| کام کچھ ایسے کر جاؤں گا |
| اوڑھ کے غم کے دھوپ کی چادر |
| خوشیاں ہر سُو بھر جاؤں گا |
| دار پہ، حاضر ہوں، لٹکا دو |
| تم سمجھے تھے ڈر جاؤں گا |
| حق کی رہ میں دشمن چاہے |
| کاٹ دے میرا سر، جاؤں گا |
معلومات