| صدیقؓ کی وفا کا صلہ خود خدا دے گا |
| فرمانِ مصطفٰیﷺ ہے یہ کیسے مٹا دے گا |
| صدیقؓ کےلئے ہے بے معنی یہ مال و زر |
| محبوبﷺ کے اشارے پہ سب کچھ لُٹا دے گا |
| معراج پر یقین نہیں رکھتے جاہلو |
| صدیقؓ کو بلاؤ ابھی سچ بتا دے گا |
| صدیقؓ کو مقام غلامی سے جو ملا |
| کوئی نہیں جو اُنؓ کو وہاں سے ہٹا دے گا |
| جو بغض رکھتے ہیں مرے آقاﷺ کے یار سے |
| اُن بُھولے رافضوں کو خدا بھی بُھلا دے گا |
| صدیقؓ نام سن کے یہاں جو بگڑ گیا |
| کل حشر میں رب ان کو نظر سے گِرا دے گا |
| یہ عشق اِنؓ پہ آکے مکمل ہوا میاؔں |
| جو داستان خود ہی جہاں کو سنا دے گا |
| میاؔں حمزہ |
معلومات