| بن خدا ﷻ کے نہ کوئی جگ میں سہارا ہے مجھے |
| اپنی رحمت سے، عنایت سے ہی پالا ہے مجھے |
| تیز طوفان و حوادث میں بھروسہ ہے مجھے |
| بیچ گرداب سے رب ﷻ نے ہی نکالا ہے مجھے |
| ڈوبتی کشتی ہوئی پار بھنور سے میری |
| مل گیا بحر تلاطم میں کنارا ہے مجھے |
| بیم و امید کے دامن کو سدا تھام لیا |
| مانگی رو رو کے دعائیں تو نوازا ہے مجھے |
| مغفرت، جود و عطا ڈھونڈتی حیلے اس کی |
| بخش کر سارے گناہوں کو نبھایا ہے مجھے |
| جس کو جب چاہے وہ عزت دے، نہ چاہے ذلت |
| ہر ضلالت سے، مصیبت سے بچایا ہے مجھے |
| شکر مالک ﷻ کا ادا کرتا ہے ناصؔر ہر دم |
| گرنے سے مولی ﷻ نے تھاما ہے، سنبھالا ہے مجھے |
معلومات