جب بھی درد کہانی لِکھنا |
بوجھ سے چُور جوانی لکِھنا |
اُس کے چہرے کی شادابی |
میری آنکھ کا پانی لکِھنا |
جب بھی لکِھنا مُجھ کو ساجن |
بس اپنی دیوانی لکِھنا |
مَیں سب باتیں بُھول نہ جاؤں |
تم ہر ایک نشانی لِکھنا |
اُس کو سوچنا سوچتے رہنا |
سوچوں کو لاثانی لِکھنا |
جس سے پیار کہانی پُھوٹی |
مانؔی شاخ پرانی لِکھنا |
معلومات