شیرِ یزداں یا، علیؑ
نائبِ آقاؐ، علیؑ
کُفر پر غلبہ، علیؑ
لا فتی اِلّا، علیؑ
مظہرِ ربُ العُلیٰ
ہے ترا چہرہ، علیؑ
مصطفیؐ کے بعد ہے
افضل و اعلیٰ، علیؑ
مخزَنِ اسلام کا
گوہرِ یکتا، علیؑ
زینتِ حق کا نشاں
شوہرِ زہراؑ، علیؑ
بابِ علمِ مصطفیؐ
قبلہ و کعبہ، علیؑ
سجدہ گاہِ عاشقاں
چوکھٹِ مولا، علیؑ
عزتِ دینِ نبیؐ
حرمتِ کعبہ، علیؑ
رحمتِ حق کی جھڑی
دھوپ میں سایہ، علیؑ
تُو ہے مُلکِ فقر کا
حاکمِ اعلیٰ، علیؑ
عظمتوں کا تُو بیاں
حق کا تُو لہجہ، علیؑ
تُو نویدِ فتحِ باب
ابنِ آدم را، علیؑ
تُو ہے اُمیدِ بشر
اے مِرے آقا، علیؑ
تُو امامِ ہر سخی
بھر مِرا کاسا، علیؑ
دین کا، ایمان کا
تُو ہے سرمایہ، علیؑ
یا ید اللہ یا قوی
لا فتی اِلّا، علیؑ
گرتے ہیں کٹ کر عدو
وار ہے کرتا، علیؑ
بدر میں پینتیس کو
مارے ہے تنہا، علیؑ
کون کرتا سامنا؟
تُو ہے شیرُاللہ، علیؑ
ایک تیرے نام سے
کُفر ہے سہما، علیؑ
دشمنانِ دین سے
لڑ گیا تنہا، علیؑ
قبر میں آئے گی کام
نسبتِ مولا، علیؑ
آئے جو مشکل کبھی
کہو حیدر, یا علی
پاؤں پر دشمن گِرا
جب پکارا یا، علیؑ
مشکلیں ٹَل جائیں گی
بول شاہدؔ یا، علیؑ

0
44