بڑی ضوفشاں یہ جہاں کی فضا ہے |
لبوں پر دہر کے نبی کی ثنا ہے |
شہے دو سریٰ کا ہے دنیا میں آنا |
زمانے میں ڈنکا خوشی کا بجا ہے |
صفِ انبیا سے ملی تھی بشارت |
ہے ختم الرسل جو حبیبِ خدا ہے |
وہ تشریف لے آئے نبیوں کے سلطاں |
جنہیں رب نے یکتا خلق میں کیا ہے |
جبل طور سرمہ ہوا حسنِ جاں سے |
تجلیٰ سے بے خود کلیمِ خدا ہے |
یہ معراجِ آقا سے حق نے بتایا |
کہ محبوب میرا یہی دلربا ہے |
اے محمود رب سے رہا کب گیا تھا |
انہیں جو دنیٰ میں بلایا گیا ہے |
معلومات