| طیبہ کے حسیں منظر آنکھوں میں سما جائیں |
| پاکیزہ فضائیں دل بھرپور لبھا جائیں |
| ہر وقت بسی الفت سینہ میں نبیؐ کی ہے |
| "خوابوں میں مرے آقؐا جلوہ جو دکھا جائیں" |
| خوش بختی ہو کالی کملی والےؐ کی امت پر |
| میزان کے دن امت کی بگڑی بنا جائیں |
| برپا ہے نظامِ عالم آپؐ کی برکت سے |
| مدحت کریں تو مرضی سرکارؐ کی پا جائيں |
| رحمت کا لقب ناصؔر مولا نے نوازہ ہے |
| مل جائے شفاعت جس کو بندہ وہ چھا جائيں |
معلومات