پھولوں کا ورد اصغرِؑ غنچہ دہن کا نام |
بادِ صبا کے لب پہ ہے ابنِ حسنؑ کا نام |
ہر خشک و تر جہاں میں ان کے ہی دم سے ہے |
پیر و جواں کے لب پہ ہے شاہِ زمن کا نام |
انساں تو کیا زمین و فلک، انبیاء ملک |
ہے سب کی بوسہ گاہ اخئیِ حسن کا نام |
اب اس سے بڑھ کے کیا کوئی معراج ہو ظہیر |
آیا لبِ حسینؑ پہ میرے وطن کا نام |
معلومات