مجھ کو تیری دید ہو جائے بچی ہے اک یہ آس |
مجھ سے ملنے آ، میں تجھ سے کرتا ہوں یہ التماس |
تو گیا تو ہر طرف بکھری رہی یہ زندگی |
تیرے جانے پر یہ دل ہردم ہی رہتا ہے اداس |
تجھ کو پا لوں یا فنا ہو جاؤں تیری چاہ میں |
زندگی کی ہر گھڑی گزرے فقط تیرے ہی پاس |
زندگی میری میں اب کوئی نہیں میرے لیے |
تم ہی میری زندگی ہو ، تم ہی ہو میری تو خاص |
رات بھر تیری طلب میں بس تڑپتا ہے یہ دل |
پھر بھی ہر لمحہ ہے اس میں تیرے آنے کا قیاس |
محمد اویس قرنی |
معلومات