| ایک بچپن کی کہانی میری |
| کیا سناؤں وہ لڑائی میری |
| کھیل میں بھول ہی جاتا اکثر |
| مدرسہ کی جو پڑھائی میری |
| ڈانٹ استاد کی ملتی رہتی |
| پھر بھی سدھری نہ لکھائی میری |
| نظم والد کو سناتا جاتا |
| ضد سے پاتا بھی مٹھائی میری |
| داغ کپڑوں کے نہیں جاتے تو |
| کرتی ماں کیسی دھلائی میری |
| عید کے دن گلے ملنے جانا |
| تاکہ حاصل کروں عیدی میری |
| عمر ڈھل جائے بھی ناصؔر لیکن |
| یہ لڑکپن سی ہے شوخی میری |
معلومات