شب بھر دل سے غم کا بوجھ اتارا کرنا
پھر ایسا کرنا کچھ روز گزارا کرنا
جی گھبرائے تو لہروں کا کنارے پر سے
تم تنہا گم سم چپ چاپ نظارہ کرنا
لازم ہے موجوں سے ربط بنا کر رکھنا
دریا میں جب بھی کشتی کو اتارا کرنا
اس سے زیادہ کیا دکھ ہو سکتا ہے جہاں میں
جگری یاروں کا کڑے وقت کنارا کرنا
میں ماضی کے اندھیروں میں کھو جاؤں گا پھر
تم بھی اپنے خوابوں میں مجھ کو پکارا کرنا

0
261