صدر مشاعرہ کو بصد عز و احترام
سب حاضرین بزم کا چاہت بھرا سلام
صدر مشاعرہ کا جنم دن ہے حاضرین
صدر مشاعرہ کو مبارک حسین شام
کرتا ہوں پیش ان کا تعارف میں مختصر
صدر مشاعرہ کا ہے یوسف ربانی نام
یوسف ربانی پیدا ہوئے تھے ریاض میں
یوسف زئی قبیلہ ہے اور گاؤں بٹ گرام
گاؤں سے آکے شہر بسے تیس سال قبل
اسلام آباد پنڈی میں اب بستے ہیں تمام
گرد و نواح میں یہ گھرانہ ہے معتبر
مقبول خاص و عام ہیں معروف نیک نام
مسجد بلڈ کا بینک ہو یا مدرسہ کوئی
بڑھ چڑھ کے خاندان ہے کرتا فلاحی کام
چھ سال سے مقیم ہیں یوسف جبیل میں
صدارہ میں ہیں کر رہے انجینئر کا کام
اس کے علاوہ اور بھی ہیں روپ آپ کے
حافظ ہیں اور رکھتے ہیں حکمت میں بھی مقام
توصیف اور ثنا کا ہے فورم بھی آپ کا
اللہ نبی سے پیار کا جس میں ہے اہتمام
الحاق بزمِ یاراں کا توصیف و ثناء سے
تلواریں دو ہیں ساتھ میں اور ایک ہے نیام
کرنا تھا مختصر ہی تعارف ہوا طویل
کرتا ہوں اس دعا پہ قصیدے کا اختتام
یوسف کے واسطے ہے دعا بر لبِ سحاب
دائم ہو خوشیاں زیست میں ہونٹوں پر ابتسام

10