بوجھ جو بڑھ گئے زندگی کے
دن بھلا ہی دیئے عاشقی کے
رفتہ رفتہ بچھڑ ہی گئے سب
وہ تعلق جو تھے دلبری کے
عشق آسان ہے کر لو ہمت
دیکھ عالم تو بھی بے کسی کے
آپ سب لوگ جو بے وفا ہیں
آپ قابل نہیں دشمنی کے
جن کو رنگین لگتی ہے دنیا
وہ طلب گار تھے سادگی کے

0
1