| چندا سورج تارے دیکھے |
| تکتے تیرے رستے دیکھے |
| لیکن یہ سب خواب نہیں تھا |
| غم کے بادل چھٹتے دیکھے |
| جانے کیوں تیری گلیوں میں |
| ہم نے کتنے بھٹکے دیکھے |
| اس دنیا پر مرنے والے |
| کھاتے پیتے پلتے دیکھے |
| خود کو آئینے میں اک دن |
| میری آنکھیں بن کے دیکھے |
| اپنے دل کے بھولے پن پر |
| جانے کیا کیا سپنے دیکھے |
| شاید ان کو دیکھا ہو گا |
| لگتے تھے وہ دیکھے دیکھے |
| اپنا لینا کیا ہو تا ہے |
| ہاتھ ہاتھوں میں دیکے دیکھے |
| اس کو اپنا مان لیا ہے |
| بے سوچے بے جانے دیکھے |
| کیوں لگتے ہیں دیوانے کو |
| گھر جیسے ویرانے دیکھے |
معلومات