پوچھا کہ کائنات میں سب سے اہم ہے کیا
میں نے کہا کہ لفظ ہی ہر چیز کی وجہ
اس نے کہا کہ لفظ سے آگے کی بات کر
میں نے کہا کہ لفظ ملے شاعری بنی
پوچھا کہ شاعری کے افق پر رکھا ہے کیا
بولا کہ راگ کی ہوئی پھر آگے ابتدا
بولی کہ راگ کا کہاں پھر خاتمہ ہوا
میں نے کہا کہ رقص پھر ایجاد ہو گیا
بولی کہ رقص کی بھی تو اب انتہا بتا
میں نے کہا کہ پیار سے آگے بھی کچھ ہوا
پہلی کڑی پہ لفظ تھا یوں سلسلہ چلا
پھر آخری کڑی میں پرویا جو پیار کو
پھر اس لڑی نے ہم کو خدا سے ملا دیا

0
83