زٖخم کی نمائش اچھی بات نہیں ہوتی
اظہار سے درد کی کم شدت نہیں ہوتی
آتے رہنا تبسم کا مرہم ہے غموں میں
تعیش میں لب پر شکایت نہیں ہوتی
احساس بلا بنجائے مایوسی کا سبب
مان لے ہار دل تو جسارت نہیں ہوتی
ادا کی نمازیں تیغ کے سائے میں کبھی
کارزار گرم بھی مانع عبادت نہیں ہوتی
جھکانا چاہیئے خود کو بھی سجدہ میں
لاابالی پن سے حقیقی طاعت نہیں ہوتی
مالک چاہے تو اپنا حق معاف کرے ناصر
باقی معاملات میں رعایت نہیں ہوتی

0
109