حُسین رستہ، حُسین منزل
حُسین حق ہے، یزید باطل
جو دین گُُل ہے، حُسین خوشبو
ہے گلستاں میں، حُسیں سے محفل
نبی نے شانوں پہ رکھ کے بولا
یہ مُجھ میں ہے اور میں اس میں شامل
حُسیں بہادر ہے ابنِ حیدر
حُسیں کا دشمن یزید بزدل
چھپانے سے بھی نہ چھپ سکے گا
شمر کی صورت یزید قاتل

0
56