واہ حُرؓ کیسی قسمت تُو نے پائی ہے
ایک لمحے میں جنت تُو نے پائی ہے
دے کے اپنا سرِ پاک پیشِ امامؑ
دو جہانوں کی عزت تُو نے پائی ہے
آسماں والے بھی تجھ پہ کرتے ہیں رشک
ابنِ حیدرؑ کی قربت تُو نے پائی ہے
چھوڑ کر فوجِ لعنت زدہ کو اے حُرؓ
کیسی اعلیٰ سعادت تُو نے پائی ہے
لشکرِ کُفر جس کو نہیں پا سکا
مرحبا وہ حقیقت تُو نے پائی ہے
بے خطر کافروں کو جو للکار دے
پَل میں ایسی شُجاعت تُو نے پائی ہے
اب ہو شاہدؔ پہ للہ کرم کی نظر
شاہِ طَف کی عنایت تُو نے پائی ہے

0
152