صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
رضی اللہ تعالی عنہما
دل میں چلتی ہوئی پھلجھڑی نعت ہے
"آمد_ مصطفی کی خوشی نعت ہے"
وہ جو ساقی ہیں کوثر کے مے خانے کے
ان کے رندوں کی بادہ کشی نعت ہے
ان کے روضے پہ سر کو جھکائے ہوئے
دست بستہ مری خامشی نعت ہے
اس کو دیکھیں تو یاد آئے شق القمر
چاند بھی اک چمکتی ہوئی نعت ہے
ان سے صدیق کی دلگی ہے وفا
ان سے حسان کی دلبری نعت ہے
جن کی خاطر سخن سے نوازا گیا
ان کا نوکر ہوں اور نوکری نعت ہے
کس لئے پل سے گھبرائے حیدر بھلا
اس کے لب پر سجی آپ کی نعت ہے

154