| دل کو میرے اے چرانے والے |
| پیار کیا رہتا سکھانے والے |
| بھولیں گے کیسے اے جانے والے |
| عہد و پیماں کو نبھانے والے |
| زیب زخموں کی نمائش نہ دے گی |
| "داغ سینے کے دکھانے والے" |
| زندہ دل لوگ وہی کہلائے |
| ہنس کر درد چھپانے والے |
| ہوگی تعبیر منور اک دن |
| خواب پلکوں پہ بسانے والے |
| ماہ و انجم پہ ترے نقش پا ہوں |
| سبز گلشن کو سجانے والے |
| درس دل دل سے ملے ہے ناصؔر |
| عید پر جوش منانے والے |
معلومات