| آنکھیں جل تھل ہو جائیں تو |
| چہرے اوجھل ہو جائیں تو |
| صدیوں سے پل ہو جائیں تو |
| بیکل بیکل ہو جائیں تو |
| کیا کہیے جب بے کیفی کا |
| اک وہ ہی حل ہو جائیں تو |
| جل جل کر تیری آنکھوں کا |
| ہم ہی کاجل ہو جائیں تو |
| مل بیٹھیں تو دل کے شکوے |
| جو بھی ہیں حل ہو جائیں تو |
| دل میں دوری آ جانے سے |
| صدیوں سے پل ہو جائیں تو |
| گر آنکھیں میلی ہو جائیں |
| گر دل بوجھل ہو جائیں تو |
| آنسوآئیں، اور پھر سارے |
| منظر اوجھل ہو جائیں تو |
معلومات