| سوال یوں تو بہت ہیں جواب کوئی نہیں ہے |
| تباہ بچوں کو کر کے خراب کوئی نہیں ہے |
| ہری بھری تو ہیں شاخیں چھپے انہیں میں ہیں کانٹے |
| ہر ایک شاخ پہ ڈھونڈا گلاب کوئی نہیں ہے |
| پڑھے تو کیسے پڑھے وہ کوئی کتابِ محبت |
| کٹار ہاتھ میں لیکن کتاب کوئی نہیں ہے |
| جسے یہ راج ملا ہے اسے تو یاد دلا دو |
| عوام کا ہے وہ نوکر نواب کوئی نہیں ہے |
| لگام ہاتھ میں تھامے کوئی سوار ہو کیسے |
| فرس ہے زین ہے لیکن رکاب کوئی نہیں ہے |
معلومات