اب تو ستاروں کا ملنا ممکن ہی نہیں
بچھڑے یاروں کا ملنا ممکن ہی نہیں
/
یہ جگ ہے اور میرے من کے مور یہاں
سبز بہاروں کا ملنا ممکن ہی نہیں
/
یہ دیواریں ہیں صدیوں کی دیواریں
اِن دیواروں کا ملنا ممکن ہی نہیں
/
یہ وہ سفر ہے ہم سفرو کہ دُبارہ یہاں
راہ گزاروں کا ملنا ممکن ہی نہیں
/
ہم ہیں افسانے کے ایسے دو کردار
جن کرداروں کا ملنا ممکن ہی نہیں
/
جن کو لے اڑی وقت کی آندھی اپنے ساتھ
ان مٹیاروں کا ملنا ممکن ہی نہیں
/
خوب لگاؤ زور مگر اے میرے دل
ان دو کناروں کا ملنا ممکن ہی نہیں
/
میں نے ڈھونڈا جا بہ جا کو بہ کو لیکن ان
مست نظاروں کا ملنا ممکن ہی نہیں

0
16