یہ زندگی اے مولا دلبر کے نام ہو
آلِ نبی پہ ساری میری تمام ہو
سبطین مصطفیٰ کا عکسِ جمال ہیں
دائم درودِ ربی عترت کے نام ہو
ہے ناز امتی کو آقا حسین پر
حسنین پر خدایا تیرا سلام ہو
رتبہ ملا جو اُن کو کب غیر کو ملا
صبرِ حسین مولا پیشِ امام ہو
کیا چیز پھول ہیں یہ دنیا جہان کے
نعرہ گُلِ قُدس کا ہستی میں عام ہو
نغمات آلِ حضرت نعتِ رسول ہیں
ڈنکا ثنائے عترت بالائے بام ہو
جن کو چنا خدا نے وہ اہلِ بیت ہیں
رحمت ہے یاد ان کی یہ ورد عام ہو
فیضِ جلیل ملتا آلِ نبی سے ہے
صدقے میں ان کے جاری نوری نظام ہو
بی فاطمہ کے بابا میرے کریم جاں
حسنین اور علی کا فدوی غلام ہو
ساغر ہیں پیتے عارف آقا کے باب پر
ہادی ہمیں میسر وہ خاص جام ہو
محمود جگ ہے سائل آلِ حبیب کا
مانگو خدا سے بندہ ان کا غلام ہو

34