| سن لو بھائی یہ میری عرضی ہے |
| گر نہ مانو تمہاری مرضی ہے |
| مرد شادی شدہ ہو اور خوش ہو |
| یہ کہانی تو محض فرضی ہے |
| خاص تحفہ ہے رب کا بیوی بھی |
| تھوڑی ہمدرد تھوڑی غرضی ہے |
| دل کو سیتی ادھیڑتی ہے یہ |
| یہ ہے بندی یا کوئی درزی ہے |
| گھر میں شوہر سکون لے پائے |
| قائدے کی خلاف ورزی ہے |
معلومات