گئے دنوں کا ملال ہوتا
تو رابطہ کچھ بحال ہوتا
تمھارا ہر دم خیال ہوتا
خوشی سے میں تو نہال ہوتا
خلوص ہوتا جو چاہتوں میں
تو چاہتوں میں کمال ہوتا
جو قدر کرتے محبتوں کی
کبھی نہ ہم کو زوال ہوتا
خیال بن کر جو ساتھ رہتے
ہمارا ہر دم وصال ہوتا
کبھی جو پردہ اٹھا کے چلتے
قسم خدا کی بوال ہوتا
GMKHAN

15