ولادت لڑکپن جوانی بڑھاپا
یہی زندگی کی کہانی ہمیشہ
محبت کے مارے محبت میں خوش ہیں
یہی دلبروں کی کہانی ہمیشہ
مرا غم اثاثہ مرا ہے مرا ہے
یہی غم زدوں کی کہانی ہمیشہ
ترے دل کے اندر ٹھکانا مرا ہے
یہی خود سروں کی کہانی ہمیشہ
غلط ہے مجھے تو پھنسایا کسی نے
یہی مجرموں کی کہانی ہمیشہ
ہمیں ہیں ہمیشہ سے حق پر قسم سے
یہی گم را ہوں کی کہانی ہمیشہ
نہیں کوئی ہم سا نہیں کوئی ہم سا
یہی ظالموں کی کہانی ہمیشہ
ہمیں جانتے ہیں ہمیں جانتے ہیں
یہی عالموں کی کہانی ہمیشہ
مری دل جلی یہ کہانی جدا ہے
یہی دل جلوں کی کہانی ہمیشہ

0
53