حادثے عجیب تھے |
جو مرا نصیب تھے |
آ کیوں وہ دُور ہیں |
کل مرے قریب تھے |
آ گئے گزر کے ہم |
راستے مہیب تھے |
گھر مرا جلا گئے |
جو مرے حبیب تھے |
راہ سے بھٹک گئے |
وہ بھی کیا خطیب تھے |
چل پڑے تھے بے خبر |
راستے صلیب تھے |
مَیں مریضِ عشق تھا |
وہ مرے طبیب تھے |
چھُو گئے جو رفعتیں |
وہ سبھی غریب تھے |
مجھ کو جن پہ ناز تھا |
ہم سُخن، ادیب تھے |
معلومات