| عادتیں جب خراب ہوتی ہیں |
| لذتیں پھر عذاب ہوتی ہیں |
| مشکلیں زندگی کا سچ ہیں میاں |
| راحتیں تو سراب ہوتی ہیں |
| منزلوں پر پہنچنے سے پہلے |
| مشکلیں ہم رکاب ہوتی ہیں |
| بیٹیوں کو نہ بوجھ جانیے گا |
| گھر کی رونق جناب ہوتی ہیں |
| راہِ حق کی صعوبتیں بھی عزیز |
| باعثِ صد ثواب ہوتی ہیں |
معلومات