حق جان کے بھی حق سے مکر کیسے گئے ہیں |
باطل کے اشاروں پہ ٹھہر کیسے گئے ہیں |
حق دیکھنے والوں کی نظر کیسے یہ بدلی |
باطل سے نہ ڈرتے تھے وہ ڈر کیسے گئے ہیں |
بیچے ہیں ضمیر اپنے زر و مال کی خاطر |
کچھ لوگ غلاظت میں ہی گر کیسے گئے ہیں |
تاریخ کے آئینے میں پہچانوں زرہ تم |
سارے یہ منافق بڑوں پر کیسے گئے ہیں |
جو اہلِ نظر تھے، وہی بے نور ہوئے کیوں |
جو اہلِ سخن تھے، وہی ڈر کیسے گئے ہیں |
جن لوگوں کو حاصل تھی شجاعت کی وراثت |
وہ ظلم کے سائے میں بکھر کیسے گئے ہیں |
جو راہِ وفا میں کبھی جانباز کھڑے تھے |
مصلحتوں کے بوجھ میں مر کیسے گئے ہیں |
معلومات